امریکہ کی فطرت پر شکوک کے باوجود اسلام آباد مذاکرات میں شریک ہوں گے ، ایران

وائس آف جموں و کشمیر ( ویب نیوز ) ایران کے نائب صدر محمد رضا عارف نے ایک اہم بیان میں کہا ہے کہ ایران اسلام آباد میں ہونے والے مجوزہ مذاکرات میں بھرپور اور فعال شرکت کرے گا، تاہم امریکا کی پالیسیوں پر گہرا عدم اعتماد برقرار رہے گا۔ ان کے مطابق امریکا کی “دھوکا دہی والی فطرت” کے باعث ایران مکمل احتیاط کے ساتھ مذاکرات میں شامل ہوگا اور کسی بھی ممکنہ معاہدے میں اپنے قومی مفادات کو اولین ترجیح دے گا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایران مذاکرات کو صرف سفارتی عمل نہیں بلکہ اپنی فوجی کامیابیوں کو سیاسی اور سفارتی میدان میں تقویت دینے کے موقع کے طور پر دیکھ رہا ہے۔
محمد رضا عارف نے مزید کہا کہ پاکستان کی کوششوں سے خطے میں جاری کشیدگی کو کم کرنے کے لیے جنگ بندی کے امکانات پیدا ہوئے ہیں، جسے ایران مثبت پیش رفت سمجھتا ہے۔ ان کے مطابق پاکستان عالمی سطح پر ایک اہم سفارتی مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے، اور اسلام آباد میں مذاکرات کا آغاز اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان خطے میں امن کے قیام کے لیے کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔
انہوں نے حالیہ جنگی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تقریباً 40 دنوں کے دوران ایران نے اپنے مخالفین کے اندازوں کو غلط ثابت کیا اور دشمن کو سیاسی و سکیورٹی محاذوں پر تاریخی شکست دی۔ ان کے بقول یہ جنگ نہ صرف علاقائی بلکہ عالمی سطح پر اسٹریٹیجک تبدیلیوں کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہے۔ نائب صدر نے یہ بھی کہا کہ ایران نے عوامی حمایت کو برقرار رکھتے ہوئے قومی سطح پر استحکام قائم رکھا اور عوامی مظاہروں کو مؤثر انداز میں کنٹرول کیا، جس سے حکومت کی پوزیشن مزید مضبوط ہوئی۔

Share it :

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Sardar Tikka Khan Tahir is a UK-based activist and Central Publicity Secretary of the UKPNP. He is committed to exposing injustices and advocating for the right of self-determination and the withdrawal of foreign forces from the region.
Suscribe Newsletter
Get free update right in your inbox, along with 10,000+ others.
Copyright© 2026, All rights reserved. Designed & Developed Tech Nation LTD