تمام معزز پارٹی عہدیداران، دوستوں، احباب، رشتہ داروں اور خیر خواہوں کا دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہوں جنہوں نے میری بھابی کے انتقال اور میرے کزن کے انتقال کے موقع پر میرے غم میں شریک ہو کر میرے ساتھ ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ ان خیالا ت کا اظہار سردار ٹکاخا ن کزی سیکرٹری اطلاعات، یوکے پی این نے ایک بیان میں کیا انہوں کہا کہ خصوصاً ان تمام افراد کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میرے گھر تشریف لا کر تعزیت کی، فون کالز، پیغامات اور سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی محبت، ہمدردی اور دعاؤں سے مجھے حوصلہ دیا۔ آپ سب کی یہ شفقت اور خلوص میرے لیے باعثِ تقویت اور صبر کا ذریعہ بنا۔اور کشمیرمیں جنازوں میں شرکت کی اور میری فیملی کی حوصلہ افزائ کی اللہ تعالیٰ ربِ کریم سے دعا ہے کہ وہ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ہم سب کو صبرِ جمیل نصیب کرے اور آپ تمام احباب کو اس نیکی کا بہترین اجر عطا فرمائے۔اللہ پاک آپ سب کا حامی و ناصر ہو۔



